اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اورعوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔