اسلام آباد: متبادل توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں روز گار کے 3لاکھ سے سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر سرمایہ کاری سے 2030ء تک روزگار کے ایک لاکھ 90ہزار بلاواسطہ جبکہ ایک لاکھ 37ہزار بالواسطہ نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔
اس وقت پاکستان میں متبادل توانائی کی صنعت 14ہزار افراد کو براہ راست جبکہ 11ہزار افراد کو بالواسطہ روز گار فراہم کر رہی ہے۔ رپور ٹ کے مطابق روز گار کی فراہمی کے یہ واقع 2020ء کے اختتام تک شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے پیدا کئے گئے تھے۔
عالمی بینک نے کہا ہے کہ اگر پڑھے لکھے نوجوانوں کو فنی پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے تو ان کو روز گار کے حصول میں مدد مل سکتی ہے جس سے ملک میں بے روز گاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔