مسلم لیگ ن نرم رویہ اختیار نہ رکھتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا: طلال چودھری 

مسلم لیگ ن نرم رویہ اختیار نہ رکھتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا: طلال چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نرم رویہ اختیار نہ رکھتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔ 

طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے جو اداروں کی ناانصافیاں جھیلتی آئی ہے اور اگر ان کی جماعت ان معاملات پر نرم رویہ نہ رکھتی تو دن نہ دیکھنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ کیا اب اس ملک میں یہ اصول چلے گا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے والا تاحیات نااہل قرار پائے گا مگر آٹھ سال سے الیکشن کمیشن میں پڑے فارن فنڈنگ کیس کا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔ کیا اب یہ قانون چلے گا کہ عمران خان کا خط تو درست ہو گا مگر اسی جیسے معاملے پر چوہدری شجاعت کا لکھا گیا خط غلط قرار دیا جائے گا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ یہ عدلیہ تسلسل سے ن لیگ مخالف اور غیر آئینی فیصلے دے رہی ہے۔ ہم عوامی حمایت سے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے اور اس لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں