اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی عدلیہ آزاد ہے اور آئین کا دفاع کرنے کا ان میں پختہ عزم ہے۔شہباز شریف فوری طور پر مستعفی ہوجائیں ۔ پرویز الہٰی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپ دیے ہیں۔
فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ ’میں تحریک انصاف کے کارکنوں، عوام اور جمہوری قدروں سے منسلک تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان کی سیاست ایک نیا رُخ اختیار کرے گی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بہت جلد عوام سے رجوع کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی عوام اس ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔