فیصلے میں تاخیر، فواد چودھری کمرہ عدالت میں ہی سوگئے 

08:39 PM, 26 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے میں تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر ہوچکی ہے جس کے باعث عدالت میں بیٹھے سیاسی رہنما بھی تھک گئے ہیں اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری کمرہ عدالت میں ہی سوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور پہلے پونے چھ بجے سنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد عدالتی عملے نے کہا کہ فیصلہ ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔ 

ساڑھے سات کے بعد اب تک فیصلہ نہیں سنایا گیا جس کے باعث فواد چودھری نے کمرہ عدالت میں ہی نیند پوری کرنا شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں