فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات کم کرنے کی تجویز، بلاول بھٹو نے حمایت کردی 

08:11 PM, 26 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم کرنے کی تجویز دیدی ۔ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے بھی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کردیا۔

نیو نیوز کے مطابق فرحت اللہ بابر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔ لکھا کہ اراکین پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم قائدین آرٹیکل 191 پڑھیں۔ آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا طریقہ کار طے کرتی ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اگر آپ واقعی اختیارات کے توازن کو بحال کرنے کی فکر کرتے ہیں تو فیصلہ کن عمل کریں۔ یا شکایات کرنا بند کریں۔

فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ فوری طور پر ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد تعیناتیوں پر پابندی لگائے کیونکہ ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد تعیناتی کی خواہش فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

مزیدخبریں