سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت، قیدیوں کی وین پہنچادی گئی ، پی ٹی آئی کارکن بھی موجود 

07:23 PM, 26 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ قیدیوں کی گاڑیاں پہنچادی گئی ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی کی انتہائی سخت ہے۔ قیدیوں کی گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔ 

تحریک انصاف کے کارکن سپریم کورٹ کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں