راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں پاک فوج کے 32 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا ۔ بورڈ نے 32 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی ۔
ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر عمر نسیم، بریگیڈئیرسید عباس علی ،بریگیڈئیر محمد عباس، بریگیڈئیر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈئیر احسن وقاص کیانی ،بریگیڈئیر لقمان حفیظ، بریگیڈئیرمحمد یاسر الہی، بریگیڈئیرعدیل حیدر منہاس، بریگیڈئیرسید علی رضا، بریگیڈئیر شاہد پرویز ،بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈئیر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجا، بریگیڈیئرعامر امین بھی شامل ہیں۔