لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر سے رکن اسمبلی کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ نے بھی لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا اور اب الیکشن کمیشن نے 7 اگست 2018 کو کاشف محمود کی کامیابی کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
(ن) لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا
05:05 PM, 26 Jul, 2022