سعودی عرب میں ماحول دوست شہر ’دا لائن‘ کا ڈیزائن جاری کر دیا گیا

01:59 PM, 26 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نیوم میں ’دا لائن‘ سٹی کا ڈیزائن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ قدرتی ماحول سے ہم آہنگ پائیدار طرز معاشرت کے حوالے سے مثالی بین الاقوامی ماڈل ہے ۔ یہ شہر 100 فیصد قابل تجدید توانائی پر چلے گا ۔ جس میں کاربن کا اخراج صفر ہوگا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دا لائن 200 میٹر چوڑا ، 170 کلو میٹر لمبا اور سطح سمندر سے 500 میٹر اونچا ہے ۔ دا لائن کے تمام باشندے 5 منٹ کے اندر رفاع عامہ کے تمام ذرائع تک رسائی حاصل کرسکیں گے ۔

شہر کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے کو 20 منٹ کے اندر جوڑنے والی تیز رفتار ٹرین چلائی جائے گی ۔ یہ شہر تکمیل کے بعد 90 لاکھ مکینوں کا مسکن ہوگا ۔

مزیدخبریں