کراچی کے مختلف علاقوں اور ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں اور ہلکی اور تیز بارش

کراچی: 24 جولائی کی شب شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد سڑکیں زیر آب ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ، ائیرپورٹ، ماڈل کالونی، قائد آباد، کورنگی، کلفٹن، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، اولڈ سٹی ایریا، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔ 
ماہر موسمیات جواد میمن کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم نے کراچی کے اوپر سے گزر کر مکران کے ساحل کو متاثر کیا ہے اور اب یہ سسٹم بحیرہ عرب میں بلوچستان ایران اور عمان کے قریب ہے جبکہ مون سون کا کم دباؤ کمزور ہو کر سرکولیشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔
جواد میمن کے مطابق مذکورہ سسٹم آگے بڑھتے ہوئے بھی اپنے پھیلاؤکے باعث مزید اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے باعث آج اور کل کراچی سمیت سندھ کے اکثر مقامات پر تیز اورمعتدل بارش کا امکان ہے، آج دوپہر یا شام میں یہ سرکولیشن سندھ میں داخل ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہنے، معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی شہر کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 سے31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں