کولمبو: گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا ، عبداللہ شفیق صفر ، امام الحق 32 ، کپتان بابراعطم 16 ، محمد رضوان 24 ، فواد عالم 24 جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے ۔
سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 جبکہ پراباتھ جے سوریا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں سری لنکا نے 378 رنز بنائے ، دنیش چندیمل 80 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ اور یا سر شاہ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔