اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے بائیکاٹ کے اعلان پر کہا ہے کہ ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلہ مسترد کرنے والوں کو پوری قوم مسترد کرے گی، جج صاحبان نے برد باری اورتحمل سے ان کی بدتمیزی کو برداشت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ ملک کس جانب جا رہا ہے، پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے اور بلال بھٹو زرداری یہاں نیوز کانفرنس کر رہے ہیں، وزیر خارجہ بنے ہوئے ہیں لیکن 10، 10 دن اپنے دفتر نہیں جاتے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سیاسی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کررہی ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کی جانب سے عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کہا گیا کہ بائیکاٹ کریں گے، ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ بھی قوم انہیں مسترد کرے گی۔
ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے بائیکاٹ کا اعلان ایگزیکٹو کا عدلیہ پر حملہ ہے: شاہ محمود قریشی
08:49 AM, 26 Jul, 2022