اسلام آباد : خیبرپختونخوا کابینہ سے ایک صوبائی وزیر اور ایک مشیر کو فارغ کردیا گیا ہے۔ہشام انعام اللہ سےسوشل ویلفیئر کی وزارت جبکہ قلندر لودھی سے مشیر برائے ریونیو اینڈ سٹیٹ خیبرپختونخوا کا عہد ہ واپس لے لیا گیا۔محکمہ انتظامی امور نے وزیرا ور مشیر سے عہدہ واپس لینے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا جس پر وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا نے باقاعدہ مشاورت کی تھی بتایا جاتا ہے کہ دونوں کابینہ ارکان کو وزیراعظم کے مشاورت سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ دونوں کی جگہ دیگر اراکین اسمبلی کوکابینہ میں شامل کیا جائے گا۔