آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کے دوکارکنوں کا قتل ،عوام لاشیں لیکر اسلام آباد پہنچ گئے 

10:16 PM, 26 Jul, 2021

اسلام آباد:آزاد کشمیر الیکشن میں چڑھوئی کے پولنگ سٹیشن پر تحریک انصاف کے دوکارکنوں کے قتل کے بعد حلقہ کے عوام لاشیں لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی پی پی کے ایم ایل اے چوہدری یسین کی عدم گرفتاری کے خلاف حلقہ کے عوام لاشیں لیکر اسلام آباد پہنچ گئے،عوام کا کہنا ہے چوہدری یسین کی عدم گرفتاری تک وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے، احتجاجی قافلہ میں پچاس کے قریب گاڑیاں موجود ہیں۔

قافلے میں مرنے والے دوکارکنان کے ورثا اور الیکشن ہارنے والے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت فرید بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر سے لاشیں لیکر آنے والے قافلے کو کھنہ پل روک دیا گیا ،اسلام آباد انتظامیہ چڑھوئی سے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت فرید اور لواحقین کو مذاکرات کیلئے وزرا کالونی لے گئے ،شوکت فرید اور لواحقین وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے وزرا کالونی میں ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں