خطے کی بدلتی صورتحال،مشیربرائےقومی سلامتی معیدیوسف اہم ترین دورہ پر امریکہ روانہ 

09:59 PM, 26 Jul, 2021

اسلام آباد:خطے کی بدلتی صورتحال میں اہم اس ترین موقع پر مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ،مشیر برائے قومی سلامتی اپنے امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

مشیرقومی سلامتی معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے گزشتہ ملاقات مئی میں جنیوا میں ہوئی تھی ، معید یوسف کے اہم ترین دورے میں بھی دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی ، ملاقات میں پاکستان، امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئیں گے ۔

 معید یوسف دیگر امریکی سینئرعہدیدران اور امریکی کانگریس اراکین  سے بھی ملاقات کریں گے، امریکی تھنک ٹینکس، امریکی میڈیا اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

مزیدخبریں