موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم خبر 

School Vocation,Summer Vocation,Lahore Schools

اسلام آباد:موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس بدھ کو طلب کر لی گئی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو منعقد ہو گی جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کررکھاہے تاہم حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس کے اجلاس کے بعد ہو گا۔