وزیر اعظم عمران کا آزاد کشمیر کے بعد صوبہ سندھ سے متعلق اہم فیصلہ 

08:19 PM, 26 Jul, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں سیاسی فتح کے بعد صوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کر لیا .

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ سٹریٹجی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،گورنر سندھ ،ارباب غلام رحیم سمیت حلیم عادل شیخ نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاقی حکومت کے سیاسی و انتظامی اثرات اسٹیبلش کیے جائینگے،اجلاس میں آزاد کشمیر کے بعد صوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وزیر اعظم عمران خان اگست سے سندھ کے دورے کرینگے ،جہاں سندھ میں اہم شخصیات کو پی ٹی آی میں شرکت کی دعوت دی جاے گی،وزیراعظم سندھ کے دانشوروں ، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی روابط کرینگے،سندھ سٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔

مزیدخبریں