افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہونے کی خبر بے بنیاد ہے: نادرا

08:13 PM, 26 Jul, 2021

اسلام آباد : نادرا ترجمان نے  سوشل میڈیا پر طالبان کی جانب سے  افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی  کارڈز برآمد ہونے کی خبر کو بے بنیاد  قرار دے دیا۔

نیو نیوز کے مطابق نادرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرافغان باشندوں سے برآمد ہونے والے کارڈز  ،دوہزار  سات  میں بائیو میٹرک نظام متعارف  کرائے جانے کے بعد  منسوخ کردیے گئے تھے۔ افغان کمانڈر  کا شناختی کارڈ 2002  میں  روایتی نظام کے تحت بنوایا گیاجسے  2008 میں غیر فعال کردیا گیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ دیگر برآمدشدہ دستاویزات سمیت لنڈی کوتل کے پولیس سٹیشن میں موجود ہیں اور   اس وقت بھی پولیس سٹیشن  لنڈی کوتل کے ریکارڈ کا حصہ  ہیں ۔   ترجمان  کے مطابق 2007سے پہلے شناختی کارڈ کاغذی کارروائی پر مبنی روایتی نظام کے تحت بنائے جاتے تھے۔ افغان باشندےپرانے  نظام میں جعلی کاغذات کی بنیاد پر شناختی کارڈ حاصل کرنے میں 2007 تک  کامیاب ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2007 کے بعد نادرا میں ڈیجیٹل بائیومیٹرک نظام متعارف کیا گیا۔جعلی کارڈز  نادرا نے منسوخ کر دئیے گئے اور ڈیٹابیس کو تمام غلطیوں سے پاک کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر افغان کمانڈر  کا شناختی کارڈ 2002  میں  روایتی نظام کے تحت بنوایا گیا۔ جسے 2007میں متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل بائیومیٹرک نظام  کے تحت  2008 میں غیر فعال کر دیا گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں