کراچی،ڈی آئی جی مقصود میمن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

08:06 PM, 26 Jul, 2021

 کراچی:ڈی آئی جی مقصود میمن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود میمن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

دوسری طرف  سندھ بھر کے کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور دیگر کاروبار شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

 محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے، تاہم اسکولز و کالجز کے صرف جاری امتحانات ایس اوپیز کے تحت ہوں گے جب کہ صوبے میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔

مزیدخبریں