چمن: صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر چمن جمعداد مندوخیل کے مطابق اسپین بولدک پر طالبان قبضے کے بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا تاہم ایک بار پھر باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد افغانستان میں پھنسے بڑی تعداد میں خالی پاکستانی ٹرک پاکستان واپس آگئے جبکہ پاکستان سے بڑی تعداد میں ایکسپورٹ کے ٹرک افغانستان چلےگئے۔ طالبان کمانڈروں سے بات چیت کے بعد سرحد تجارت کیلئے کھولی گئی اور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں این سی او سی کے طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔
خیال رہے کہ دوہفتے قبل افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک پر طالبان قبضے کے بعد باب دوستی بند کی گئی تھی۔