شگر: شگر:قومی ہیرومحمدعلی سدپارہ کیساتھ دو غیر ملکی کوہ پیمائوں کے جسد خاکی بھی مل گئے ،علی سد پارہ5 فروری 2021 کو لاپتہ ہوئے تھے ۔
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ کے ٹو بیس کیمپ فور سے علی سد پارہ، جان سنوری کی لاشیں مل گئیں,جو کپڑے علی سدپارہ نےپہنے تھے اس سے شناخت ہوئی,ابھی تک 3 لاشیں ملی ہیں،2 کی شناخت ہوگئی ہے،فتح اللہ خان کا کہنا ہے کل تک تینوں لاشیں حکومت کی تحویل میں آ جائیں گی۔
فتح اللہ خان کا کہنا تھا دونوں کی دور بین سے لاشوں کی شناخت کی گئی ،انہوں نے کہا بیس کیمپ کے قریب لاشوں تک پہنچنے میں وقت لگے گا،جسدخاکی کو صبح نو بجے دیکھا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں محمد علی سدپارہ اپنے 2 غیر ملکی کوہ پیما ساتھیوں جان اسنوری اور جوان پابلو موہر کے ساتھ کے ٹو کو سرد موسم میں سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے تاہم رابطہ منقطع ہونے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا, علی سد پارہ 5 فروری 2021ء کو لاپتہ ہوئے تھے.