کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے سے متعلق میر ی ٹائم حکام نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ جہاز کو 15 اگست سے پہلے نہیں نکالا جا سکتا ،جہاز کونکالنے کی کاروائی صرف مخصوص دنوں میں ہی کی جاسکتی ہے ۔
میری ٹائم حکام کے مطابق جہاز کو نکالنے کیلئے چارٹگ بوٹس پاکستان آ چکی ہیں ،لیکن جہاز کو نکالنے کیلئے مخصوص دنوں کا انتظار کیا جا نا ضروری ہے جس کے بعد ہی جہاز کو نکالنے کیلئے کاروائی کی جائے گی ۔
سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کا دورہ کرنے کیلئے آنے والے چیئرمین کے پی ٹی نادر وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں 100 سے 125 سو ٹن کے قریب تیل ہے ،جہاز کے کپتان نے جس وقت اطلاع دی تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔
چیئرمین کے پی ٹی کا کہنا ہے جہاز کو نکالنے کیلئے مخصوص دنوں کا انتظار کیا جا رہا ہے جس کے مطابق 15 اگست سے پہلے جہاز کو نہیں نکالا جا سکتا ،جہاز کو نکالنے سے قبل پہلے مرحلے میں تیل کو نکالا جائے گا ،انہوں نے بتایا جہاز کا مالک ایرانی اور کمپنی دبئی کی ہے ۔