اسلام آباد : کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی نے سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ 100 فیصد ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق این سی اوسی کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مکمل کورونا ویکسی نیشن کی جائے گی ۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کے ہر رہائشی کی کورونا ویکسی نیشن ہو گی۔
ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں موبائل ویکسی نیشن ٹیمز تعینات ہونگی۔سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ٹیمز گھر گھر جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ملکر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل گیا ہے اور کورونا کی چوتھی لہر بھی آگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح دوبارہ دو فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد سےتجاوز کی گئی ہے۔