اسلام آباد: ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور سوئی ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حکام نے انکشاف کیا کہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور سوئی ذخائر 25 سال میں 66 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ایم ڈی نے بتایا کہ 1996 میں سوئی سے یومیہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی تھی لیکن اب سوئی سے گیس کی پیداوار کم ہو کر 34 کروڑ کیوبک فٹ ہو گئی ہے ۔ جدید مشینری نہ لگائی گئی تو باقی ماندہ ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو جائیں گے۔