الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی اور پنجاب ریٹائر

04:40 PM, 26 Jul, 2021

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا  ارشاد قیصر اور ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائرہوگئے ہیں۔ حکومت اوراپوزیشن کے مابین سردمہری کے باعث  نئے ممبران کی تعیناتی پر مشاورت کاآغازہی نہیں ہوسکا ۔دوارکان کی غیرموجودگی میں الیکشن کمیشن میں زیر التوا کیسز مزید تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے 2 ممبران آئینی مدت پوری کرنےکےبعدعہدوں سےسبکدوش ہوگئے ہیں ۔ اہم آئینی ادارے کے ممبران کی تقرری کے لئے حکومت اوراپوزیشن کے مابین تاحال مشاورت کاآغاز نہیں ہوسکا۔آئین کےتحت الیکشن کمیشن 3ارکان کےساتھ فعال رہ سکتاہے۔

حکومت دونوں ممبران کی تعیناتی 45روزمیں کرنےکے لئےآئینی طورپرپابندہے۔وزیراعظم عمران خان اورقائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کےمابین سردمہری کے باعث معاملہ التوا کاشکار ہے۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں بال 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے کورٹ میں چلی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے2ارکان کی غیرموجودگی میں الیکشن کمیشن میں زیرالتوا کیسز میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔کپتان کی حکومت میں اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کا معاملہ ایک سال تک لٹکا رہا تھا۔

مزیدخبریں