رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے: عثمان بزدار

03:35 PM, 26 Jul, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی ملاقات ، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، پنجاب حکومت کی جانب سے اپنا ٹی وی چینل شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے وزیراعلیٰ کو پیمرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیمرا کی کارکردگی کو سراہا ۔

عثمان بزدار کہتے ہیں جدید دور میں میڈیا کی اہمیت اور ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ الیکٹرانک میڈیا نے بہت جلد ترقی کے منازل طے کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کیلئے ذمہ دار میڈیا کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے ۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، لیگل ہیڈ پیمرا طاہر تارڑ ، ریجنل جنرل مینجر پیمرا لاہور اکرم برکت اور ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

مزیدخبریں