اسلام آباد :کے ٹو سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں ،نوجوان کوہ پیما کے ٹو کے کیمپ فور میں پہنچ گئے۔
نمائندہ نیو نیوز ارسلان جاوید کے مطابق شہروز کاشف اگرکے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بن جائینگے ،شہروز کاشف کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نوجوان کوہ پیما کے ٹو کے کیمپ فور میں پہنچ گئےہیں، شہروز کاشف کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے لیے مشن پر رواں دواں ہیں۔
شہروز کاشف کا اس سے قبل کہنا تھا کہ دنیا میں 8 ہزارفٹ سےبلند 14 چوٹیاں ہیں انہیں سرکرنا ہدف ہے ۔