لاہور :محکمہ موسمیات نے مون سون کی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ،ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے سسٹم کی پیشگوئی کر دی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے ،بارشوں کا سلسلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور میدانی علاقوں اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔
مون سون میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے سپیل کی وجہ سے کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ،محکمہ موسمیات نے آئندہ جمعہ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورپشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔