اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کو دنیا سراہتی ہے ۔ آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں.
10 بلین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ملک میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے دس ارب درخت لگائے جانے کے ہدف کو دنیا نے سہراہا ہے ۔
انہوں نے شجرکاری مہم میں عوام کی شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں شجرکاری کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی ، ماضی میں درخت لگانے کے بجائے کاٹے گئے ۔ آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں ۔