لاہور: پاکستان کی خوبرو اداکارہ وماڈل نادیہ حسین نے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے اپنے میسجز کا سکرین شارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کئے گئے اس سکرین شاٹ میں انہوں نے مولانا طارق جمیل معذرت کی کہ وہ کراچی میں ان کے کپڑوں کے برانڈ کے آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نہ آ سکیں۔
اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے میسجز میں مولانا طارق جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں آپ حوروں سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔
نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ میں اس بیان کے حوالے آپ سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بات کرنا چاہتی ہوں۔
نادیہ حسین نے لکھا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ میں آپ سے بحث کروں، بس کچھ سوالات کے جوابات کی وضاحت چاہتی ہوں، کیا یہ ممکن ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ میری اوقات نہیں ہے کہ میں آپ سے متفق ہوں لیکن کچھ سوالات کے جوابات کو کلیئر کرنا چاہتی ہوں۔
اس پوسٹ میں اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے ایک کیپشن بھی منسلک کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے مدد طلب کی ہے کہ وہ مولانا طارق جمیل سے ان کی بات کروا دیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مہربانی فرما کر مولانا طارق جمیل سے لائیو سیشن گفتگو کے لیے میری مدد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی قسم کا تنازع پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ صرف حوروں سے متعلق مولانا طارق جمیل کے بیان پر ان کی وضاحت چاہتی ہوں۔
ماڈل واداکارہ نے کہا کہ مہربانی کرکے اس پوسٹ کو دوسروں کیساتھ شیئر کریں تاکہ مولانا طارق جمیل اپنے قیمتی وقت میں سے مجھے چند منٹس دے سکیں۔