پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان طاہر زمان لٹ گئے، گھر میں چوری کی واردات

Former captain of Pakistan hockey team Tahir Zaman was killed in a burglary
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس سکس میں رہائش پذیر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ اولمپئین طاہر زمان کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق طاہر زمان ٹوکیو اولمپکس کے سلسلے میں جاپان گئے ہوئے ہیں جبکہ ان کی فیملی اپنے آبائی علاقے گوجرہ میں عید منانے گئی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق جب ان کی فیملی عید منا کر گوجرہ سے واپس گھر آئی تو دروازے ٹوٹے ہوئے اور گھر میں سامان بکھرا پڑا تھا۔

چور گھر سے 14 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں۔ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔