مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے 2 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدوار نے مخالف سیاسی پارٹیز کے یجنٹس کو پولنگ سٹیشن داخل ہونے سے روکا۔
انہوں نے الزام بھی عائد کیا کہ ووٹوں پر خود مہریں لگائی گئیں، ہم نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے غنڈوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی پور چٹھہ پولنگ سٹیشن پر انتخابی دھاندلی کے لئے حملہ کیا تھا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 25, 2021
پی ٹی آئی کے غنڈوں کو غنڈہ گردی کرنے کی پوری آزادی دی جا رہی ہے
الیکشن کمیشن کے عملے نے مسلم لیگ (ن) کی درخواستیں وصول کرنے سے انکار کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی پور چٹھہ پولنگ سٹیشن پر انتخابی دھاندلی کے لئے حملہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے غنڈوں کو غنڈہ گردی کرنے کی پوری آزادی دی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے عملے نے مسلم لیگ (ن) کی درخواستیں وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ گرفتار کارکنان میں سمیع اللہ راہڑ، زمان مٹو، ہمایوں ہنجرا، قاسم بھٹی اور ذوالقرنین شامل ہیں۔ پولیس نے عامر راہڑ ایڈوکیٹ کے ڈیرے پر اس وقت چھاپا مارا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن عامر راہڑ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کے حملے کا مقابلہ کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی وزراء دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ کر پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں دھاندلی کی21 شکایات درج کی ہیں۔ کچھ پولنگ اسٹیشنوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ہوئے ہیں ۔ 2 اموات ہو چکی ہیں، حکومتی مشینری کی اس کھلی نمائش پر حیرت زدہ ہیں۔ pic.twitter.com/pw9xtj6M69
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 25, 2021
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نتائج روک کر تکنیکی دھاندلی کی، یہی اس کا مشن تھا۔ عمران خان ہر انتخابات کو چوری کرکے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں۔