مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا ہے۔ پی ٹی آئی 25 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ (ن) ن ے6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی تنائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر پنی سیٹیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے حلقہ ایل اے 14 سے بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرکے اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑا۔
آزاد کشمیر الیکشن کے 33 حلقوں میں 587 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں 12 سیٹوں پر 121 امیدوار میدان میں اترے۔
خیال رہے کہ گیلپ پاکستان کے سروے میں پہلے سے ہی آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کی پیشگوئی کر دی گئی تھی۔ سروے کے مطابق پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر میں مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کی 44 فیصد آبادی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات جیت جائے گی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بالترتیب 9 فیصد مقبولیت حاصل ہے۔
مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کی مجموعی مقبولیت 21 فیصد اور پاکستان تحریک انصاف کی چوالیس فیصد ہے۔
سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 67 فیصد مثبت ریٹنگ کے ساتھ انتہائی قابل بھروسہ سیاسی رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
بلاول بھٹو کی مقبولیت49 فیصد اور شہباز شریف 48 فیصد مقبولیت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔
مریم نواز کی مقبولیت محض44 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ کشمیری عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہوئے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1، میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری اظہر صادق نے 14232 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری خالد مسعود نے 7606 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار راجہ شعیب عابد 6231 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 93480 ہے، ان میں سے 38385 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 2، میرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم مجید 10,269 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
حلقہ ایل اے تھری میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے 18662 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔
حلقہ ایل اے 4، میرپور سے پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری ارشد حسین نے فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے 22752 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری رخسار احمد 20879 ووٹ حاصل کرکے دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار چودھری عبدالعزیز 35 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 87094 ہے، ان میں سے 43631 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 5، بھمبر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ وقار نور جیتے۔ انہوں نے 21799 ووٹ حاصل کئے۔ آزاد امیدوار چودھری ولید اشرف نے 15583 جبکہ مسلم کانفرنس کے امیدوار مرزا شفیق جرال نے 14911 ووٹ لئے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 52617 ہے، ان میں سے 59630 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 72 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 6، بھمبر سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی شان سونی نے 22320 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔ آزاد امیدوار رزاق چودھری 12891 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ مقصود احمد کے حصے میں 11271 ووٹ آئے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 92889 ہے، ان میں سے 46482 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 7، بھمبر سے پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری انوار الحق نے 33520 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری طاروق فاروق 28874 ووٹ لے سکے جبکہ پیپلز پارٹی کے انیس کشمیری کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 112022 ہے، ان میں سے 38385 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی سے پی ٹی آئی کے رہنما ظفر اقبال ملک نے 17302 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم کانفرنس کے امیدوار ملک نواز خان 10521 جبکہ ن لیگ کے ذوالفقار علی ملک 36 ووٹ لے سکے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 73121 ہے، ان میں سے 27823 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 38 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی نے 24511 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم کانفرنس کے سردار نعیم خان نے 21070 اور تحریک انصاف کے امیدوار آصف حنفی کیلوی صرف 65 ووٹ لے سکے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 86622 ہے، ان میں سے 45581 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 52 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 10 بھمبر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری یاسین نے کامیابی حاصل کی۔ ان کے حصے میں 9562 ووٹ آئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ملک یوسف نے 9376 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار ملک رضوان احمد کو 5201 ووٹ ڈالے گئے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 72433 ہے، ان میں سے 18938 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 26 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی سے پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری اخلاق نے 23063 ووٹ حاصل کئے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ نصیر احمد کو 21265 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مسلم کانفرنس کے راجہ افتخار 5025 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 105827 ہے، ان میں سے 44328 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی کا میدان بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری یاسین نے مارا، انہوں نے 19139 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار تحریک انصاف کے چودھری شوکت فرید 15551 لے سکے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ریاست کو 12498 ووٹ ڈالے گئے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 106428 ہے، ان میں سے 47188 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 44 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی سے پی ٹی آئی کے امیدوار نثار انصر ابدالی نے 23448 ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی کے ولید انقلابی 17468 اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ ایاز احمد 10135 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 96215 ہے، ان میں سے 56212 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 14 باغ سے مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار عتیق احمد کو کامیابی ملی۔ انہوں نے 29561 ووٹ حاصل کئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق کو 13429 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فیصل آزاد کو صرف 54 ووٹ پڑے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 102495 ہے، ان میں سے 42990 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 15 باغ سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کو کامیابی ملی، انہوں نے 19825 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مخالفین امیدواروں پیپلز پارٹی کے سردار ضیا القمر کو 14558 جبکہ مسلم کانفرنس کے راجہ یاسین کو 5729 ووٹ مل سکے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 96560 ہے، ان میں سے 34383 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 35 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 17 باغ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور 24991 ووٹ حاصل کرکے فتح یاب رہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محمد عزیز کو 14135 ووٹ ڈالے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عامر نذیر چودھری کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 97906 ہے، ان میں سے 39126 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 39 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 18 پونچھ/ سدھنوتی سردار عبدالقیوم نیازی جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، انہوں نے 24829 ووٹ لے کر فتح حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری یاسین گلشن نے 16112 جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اس حلقے میں کھڑے کئے گئے امیدوار سردار امجد یوسف نے 2169 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 94507 ہے، ان میں سے 40941 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ٹرن آؤٹ 43 فیصد رہا۔
حلقہ ایل اے 19 پونچھ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عامر الطاف نے 13413 ووٹ حاصل کرکے مخالفین کو شکست دی۔
حلقہ این اے 20 پونچھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار یعقوب نے 11320 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالفین کو شکست دی۔
حلقہ ایل اے 21 پونچھ سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسن ابراہیم نے 8203 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔
حلقہ ایل اے 22، پونچھ، سدھنوتی سے تحریک انصاف کی امیدوار شاہدہ صغیر نے 16,262 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 23، پونچھ، سدھنوتی سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد حسین نے 22,570 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 24، پونچھ، سدھنوتی کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فہیم اختر ربانی 28 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
حلقہ ایل اے 25 نیلم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار 16789 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔
حلقہ ایل اے 26 نیلم سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 18870 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب رہے۔
حلقہ ایل اے 27، مظفر آباد سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار جاوید ایوب نے 17,363 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 28، مظفر آباد سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید بازل نقوی نے 28,522 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب رہے۔
حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خواجہ فاروق احمد نے 13333 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد سے تحریک اںصاف کے چودھری رشید نے 17756 ووٹ لئے اور فتح اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 31، مظفر آباد سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 22,194 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 32، مظفر آباد سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 15,590 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 33، مظفر آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی چغتائی نے 26,474 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔
حلقہ ایل اے 34 جموں ودیگر سے چودھری ریاض گجر، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 4320 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔
حلقہ ایل اے 35 جموں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری مقبول گجر نے 18883 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالفین کو شکست دی۔
حلقہ ایل اے 36 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ حامد رضا نے 22096 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
حلقہ ایل اے 37 جموں ودیگر سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخاب لڑنے والے امیدوار اکمل سرگالہ نے 25963 ووٹ حاصل کئے اور فتح سمیٹی۔
حلقہ ایل اے 38 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکبر ابراہیم لودھی نے 12219 ووٹ لے کر فتح حاصل کی۔
حلقہ ایل اے 39 جموں ودیگر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صدیق نے 6048 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
حلقہ ایل اے 40 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفار لون 2348 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔
حلقہ ایل اے 41 کشمیر وہلی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین نے 2326 ووٹ لئے اور کامیابی اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی سے تحریک انصاف کے امیدوار عاصم شریف بٹ 1254 ووٹ لے کر فاتح رہے۔
حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی سے جاوید بٹ جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے کامیاب قرار پائے انہوں نے 774 ووٹ حاصل کئے۔
حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری نے میدان مارا، انہوں نے 2007 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔
آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالماجد خان 1545 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔