اسلام آباد :چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اس وقت جنوبی بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ شاہراہیں موثر رابطوں، سماجی اور اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہوشاب، آواران تا خضدار شاہراہ اور آواران تا بیلہ شاہراہ اس خطہ کی صورتحال کو یکسر بدل دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے زریعہ پاکستان ترقی کر رہا ہے۔