تمیز کادامن ہاتھ سے نہ جانے دیں، عائشہ عمر

12:13 PM, 26 Jul, 2020

اسلام آباد : معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ اگر کسی مسئلے پر مباحثہ کرنا ہو تو تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔

عائشہ عمر نے ٹویٹر پرایک پیغام جا ری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ سوشل میڈیا پر فنکاروں اور عوامی شخصیات سے کیوں بدتمیزی کی جاتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بدتمیزی کرنے کے بجائے احترام کریں اور اگر کسی مسئلے پر مباحثہ کرنا ہے تو تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں، نفرت پھیلانے سے گریز کریں آخر ہم ایک ہیں۔

مزیدخبریں