نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6لاکھ 48ہزار 445اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 62لاکھ 2ہزار 385افراد متاثر ہوئے جبکہ 99لاکھ 13ہزار 232مریض شفایاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43لاکھ 15ہزار 709ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49ہزار 398تک پہنچ چکی ہے۔
برازیل میں 23لاکھ 96ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 86ہزار 496اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 13لاکھ 85ہزار سے زائد ہے اور 32ہزار 96افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں کورونا سے 8 لاکھ 6 ہزار 720 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 192 ہو گئی ۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 34 ہزار 200 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 30 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 85 ہزار 36 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 43 ہزار 374 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 432 ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 19ہزار سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 738 ہو گئی جبکہ 2لاکھ 98ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔