لارڈ ز ٹیسٹ میں آئرلینڈ صرف 38رنز پرڈھیر ، انگلینڈ کی آسان فتح

11:50 PM, 26 Jul, 2019

لارڈز: انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں آئرلینڈ کو 143رنز سے شکست دیدی ،آئرلینڈ کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں صرف 85رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ،مورتاج نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا .

انگلینڈ کی جانب سے ڈینلے 23رنز بنا کر نمایاں رہے ، کورن نے 18سکور کیے ، سٹون نے 19رنز بنائے ،آئرلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں قدرے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 207سکور کیے جس میں بالبرینی نے 69گیندوں پر 55رنز کی اننگ کھیلی .

سٹرلنگز نے 36اور اوبرائن 28سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ ، سٹون اور لیچ نے 3-3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 303رنز بنائے ،لیچ نے 92، جیسن رائے نے 72، کورن نے 37، جوئے روٹ 31سکور کیے ۔

آڈیئر نے 3، تھامسن نے3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ میزبان ٹیم نے آئرلینڈ کو دوسری اننگز میں صرف 38رنز پر پویلین واپس بھیج دیا ,سٹیورٹ براڈ نے 4اور ووکس نے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

مزیدخبریں