حکومتی وفد کی حاصل بزنجو کو چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز

11:44 PM, 26 Jul, 2019

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات کی جس میں چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات کی جس میں چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز پیش کی گئی۔اس موقع پر حاصل بزنجو نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوار ہوں، تحریک عدم اعتماد واپس لینا اب ممکن نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ حکومتی وفد نے اپوزیشن کے نامزد امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات کی لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کی مدد سے معذرت کر لی ۔

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے، ہر محاذ پر مقابلہ سیاسی انداز میں کریں گے۔

مزیدخبریں