اسلام آباد : ایف بی آر نے ریونیو اکٹھے کرنے کے لیے موبائل فونز کی خریدار پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔
ایف بی آر کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 135 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے ، 100 ڈالر کے موبائل فون پر صارفین کو 1320 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا ، 100 سے 200 ڈالر کے موبائل فون پر 1680 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔
اسی طرح 200 سے 350 ڈالر کے موبائل فون پر 1740 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا ، 100 ڈالر کے موبائل پر 1320 روپے ٹیکس عائد ہوگا ، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 1680 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔
350 سے 500 ڈالر کے موبائل فون پر 5 ہزار 400 روپے ٹیکس دینا پڑے گا اور 500 ڈالر سے زائد کے موبائل فون پر 9 ہزار 270 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔