کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ، موسلا دھار بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی جس سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹے گا بلکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئے گی .
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ، موسلا دھار بارشوں کے ساتھ تیز آندھی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ،شہری انتظامیہ کی جانب سے واسا سمیت دیگر اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے .
کے ایس سی نے بھی شہریوں کو بارشوں کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے کہ وہ ننگی تاروں کو ہاتھ لگانے سے باز رہیں اور ننگے پاﺅں بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب سے نہ گزریں ۔