اداکار شمعون بھی گھریلو تنازعے کی زد میں آ گئے

06:50 PM, 26 Jul, 2019

لاہور: میزبان محسن عباس کے بعد اداکار شمعون پر بھی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات لگ گئے ، اداکار شمعون سابق اہلیہ کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام کو پڑھ کر حیران رہ گئے ، تمام الزامات کی سختی سے تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق میزبان محسن عباس کے بعد اداکار شمعون بھی گھریلو تنازعے کی زد میں آ گئے ،اداکار شمعون کی سابقہ اہلیہ نے سوشل میڈیاپر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے شوہر اداکار شمعون نے شادی کے بعد مسلسل تین ماہ تک ان کو مختلف طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور وہ اس ظلم کو خاموشی سے برداشت کرتی رہیں .

اداکار شمعون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میںکہا کہ لوگوں نے میری سابقہ اہلیہ حمائمہ کے بیان کو غلط انداز سے پیش کیا اور سمجھا ہے .

طلاق کے بعد بھی ہم ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور اچھے طریقے سے ملتے ہیں ، ہم دونوں میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ، انھوں نے حمائمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اور انڈسٹری میں مزید نام کمائیں گی ۔

مزیدخبریں