نیویارک : امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کو کامیاب قرار دے دیا ہے .
میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن ارٹاگس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات مستقبل کے مثبت تعلقات کی طرف پہلا قدم ہے , سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور عمران خان کے درمیان تعلقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے .
انھوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان طالبان سے مذاکرات اور افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں ۔
افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ ایک پیج پر ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امریکی قیدیوں کی باحفاظت وطن واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ معاملات زیر غور ہیں ۔