تحریک انصاف کی حکومت میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں، احسن اقبال

تحریک انصاف کی حکومت میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں، احسن اقبال
کیپشن: Image Source: Ahsan Iqbal Twitter Account

لاہور: احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، کل کااحتجاج حکومت پرعدم اعتمادکابھرپوراظہارتھا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت اورتعلیم کانظام درہم برہم ہوچکاہے، بیرونی سرمایہ کاری میں50فیصدکمی ہوچکی ہے، لاہور مثالی شہرتھا آج ہرجانب گندگی کےڈھیرپڑےہیں۔

 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آنےوالی نسلوں اورملک کوبچانےکےلیےجیلیں کاٹناکوئی مسئلہ نہیں، ن لیگ کی جدوجہداقتدارکی نہیں بلکہ قائداعظم کاپاکستان بنانےکے لیے ہے ۔ عمران خان ملک کوکھائی میں دھکیل رہے ہیں ۔ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔