دھونی بھارتی فوج کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے

12:56 PM, 26 Jul, 2019

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کا دورہ نہیں کر رہے اور وہ اس کے بجائے بھارتی فوج کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی ڈیوٹی نبھاتے نظر آئیں گے۔

38سالہ مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کی ریزرو فورس میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ رکھتے ہیں اور وہ 106پیرا ٹی اے بٹالین کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں گے ‘جہاں 3دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری تحریک آزادی میں اب تک ہزاروں افرادشہید ہو گئے ہیں۔

بھارتی فوج نے کہا ہے کہ دھونی کو 31 جولائی سے 15اگست تک رجمنٹ کے ہمراہ کشمیر میں تعینات کی جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ دھونی گشت کرنے کےساتھ ساتھ حفاظت کی ڈیوٹی انجام دینے کےساتھ ساتھ پوسٹ پر بھی ڈیوٹیز انجام دیں گے اور مجموعی طور پر 2 ماہ فوج کےساتھ رہیں گے۔

مزیدخبریں