لاہور: 33 سالہ بلے باز فواد عالم قومی ٹیم میں واپسی کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔
فواد کے فینز نے بھی پی سی بی سے اُن کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ فواد عالم پی سی بی کیلئے گلے کی ہڈی بن گئے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کے فرسٹ کلاس میچز میں 11 ہزار رنز اور 56 کی ایوریج قومی سلیکٹر کیلئے وبالِ جان بن گئی۔
ورسٹائل بلے باز ایک بار پھر خبروں میں آ گئے۔ فواد کے فینز سوشل میڈیا پر چھا گئے۔ فواد عالم بے نقاب کئی گھنٹے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ ٹوئٹر پر سبھی یک زبان، فواد عالم کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا۔
کسی نے کہا کہ فواد کو ایک چانس دینا چاہیے نہیں تو پی سی بی کے میرٹ پر کسی کو یقین نہیں آئے گا۔ کسی فین نے فواد کے ریکارڈز کو "بے نقاب" کیا تو کسی نے بلے باز کے بے پناہ ٹیلنٹ سے پردہ اٹھایا۔ کسی نے فواد عالم کو ہیرو تو کسی نے انضمام الحق کو ولن بنایا۔