لاہور: دفعہ 144 نافذ ہے، ریلی کیوں نکالی ؟ متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ لاہور پر جلسہ کرنا بھاری پڑ گیا، پولیس نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر قائدین اور 1900 کارکنوں کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کر لیا۔
پولیس نے سرکاری ملازمین پر تشدد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اس سے پہلے متوالوں کو فیصل آباد میں ریلی نکالنا بھی مہنگا پڑ گیا تھا، پولیس نے متعدد کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ادھر مسلم لیگ ن نے پنجاب کی پارٹی تنظیم کا اجلاس بلالیا۔
احسن اقبال کی صدرات میں ہونے والی بیٹھک میں کل ہونے والی ریلی کا جائزہ لیا جائے گا۔ پنجاب بھر سے عدم شرکت کرنے والوں عہدے داروں کی سرزنش بھی ہو گی۔