دبئی: قومی ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان ودود خان کو آئی سی سی نے ویمن ڈیولپمنٹ سکواڈ کی کپتان مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق و یمن گلوبل ڈیولپمنٹ سکواڈ میں 7 ممالک سے خواتین کھلاڑی شامل کی گئی ہیں جو اپنے دورہ انگلینڈ میں 6 ٹی 20 میچز کھیلے گی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کا تعلق ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔
“A real honour to be selected as the captain” – Javeria Khan to lead ICC's Women's Global Development squad for a six-match tour of England. https://t.co/mkoP97aJ8Z
— ICC (@ICC) July 25, 2019
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویمن ڈیولپمنٹ سکواڈ کا مقصد خواتین کرکٹر کے کھیل کو بہتر بنانا ہے، اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ ڈبلیو جی ڈی ایس پروگرام نومبر اور جولائی 2018 میں منعقد کرچکا ہے۔
ویمن ڈیولپمنٹ سکواڈ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو انگلینڈ ویمن اکیڈمی کے درمیان کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 31 جولائی کو ساؤدرن وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعہ 2 اگست کو ویمن ڈیولپمنٹ سکواڈ کی ٹیم سرے سٹارز کا سامنا کرے گی۔