وزیراعظم عمران خان نے افغان مذاکرات پر زور دیا، امریکا

09:18 AM, 26 Jul, 2019

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت اور طالبان سے مذاکرات کے لیے زور دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مورگن اورٹیگس نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالرز خرچ کیے اور اس کے علاوہ امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ میں ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات انتہائی اہم تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان خطے سے متعلق اہم امور زیر غور آئے جبکہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے۔ وزیراعظم عمران کی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اب پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ دورۂ امریکا میں وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی۔

مزیدخبریں