کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے اپ سیٹ شکست کھا گئے ہیں۔کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تختِ لاہور پر قبضہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں دلچسپ مقابلہ
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار شکور شاد نے شکست دی۔تحریک انصاف کے شکور شاد 52750 لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے احمد42345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے گڑھ لیاری سے 39325 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ تاہم لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم ایم اے کے امیدوار راشد محمود سومرو کو شکست دے دی ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 84426 ووٹ حاصل کیے جب کہ راشد محمود سومرو نے 50200 ووٹ حاصل کیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں